مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے 72 واں یوم آزادی کے موقع پر ایرانی حکام اورعوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور قوم کومبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر بعض شہروں میں مبارکباد کے سائن بورڈ بھی آویزاں کئے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔ متعدد سائن بورڈز پر ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور پاکستنا کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویریں بھی موجود ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کی یوم آزادی پر منفرد انداز کو دونوں ممالک کے مابین بہتر دوستانہ تعلقات کے زمرے میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد اپنے خطاب میں سب سے پہلے ایران کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے 72ویں یوم آزادی پر ایرانی عوام اور حکام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد
پاکستان کے 72 واں یوم آزادی کے موقع پر ایرانی حکام اورعوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور قوم کومبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر بعض شہروں میں مبارکباد کے سائن بورڈ بھی آویزاں کئے گئے۔
News ID 1883068
آپ کا تبصرہ